گوادر پورٹ اتھارٹی ہاﺅسنگ کمپلیکس ہال میں آغا خان لیبارٹری کلیکشن سینٹر کا قیام

گوادر(نمائندہ انتخاب) چیرمین پسند خان بلیدی کی کوششوں سے گوادر پورٹ اتھارٹی ہاﺅسنگ کمپلکس کے ھال میں آغا خان لیبارٹری کلیکشن سینٹر قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، عنقریب کلیکشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا ، واضح رہے چیرمین پسند خان بلیدی نے عوام کو درپیش مسائل کو دیکھے ہوئے یہ اقدام اٹھایا اور گوادر پورٹ کی قیمتی زمین اس کام کے لیے پیش کر دی اور مسلسل رابطے میں رہ کر اپنی ذاتی دلچسپی و کوششوں سے آغا خان لیبارٹری کے کام کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ عنقریب آغا خان لیبارٹری کلیکشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں