وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی تربت بم دھماکے کی مذمت، ترقی کا عمل ہر صورت میں جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تربت واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قمیتی انسانی جان کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مزموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لو گوں کا خون بہانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بلوچستان میں ترقی اور امن کا عمل ہر صورت جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ۔چند عناصر اپنے زاتی مفادات کے حصول کے لیۓ بدامنی پیدا کر کے بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔بلوچستان کے محب وطن عوام کے تعاون سے سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیۓ پر عزم اور متحرک ہیں، انہوں نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیں۔دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں