لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد 7 لاکھ افراد کے بے گھر ہوگئے

نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ کی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم)کی جانب سے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک 7 لاکھ افراد کے بے گھر ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر عثمان بیلبیسی نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد بے گھر افراد کی ضروریات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کی ضروریات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔انہوں نے عالمی طاقتوں کی توجہ لبنان کے گھر افراد کے مسائل کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہاں قائم پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود ہیں، جن کے لئے فوری بندوبست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عثمان بیلبیسی نے لبنان کے ان متاثرہ مقامات کا دورہ کیا جہاں اسرائیل کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ لبنان جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد کے لئے محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپنے دورہ لبنان کے دوران ہم نے دیکھا کہ لاکھوں افراد اسرائیلی حملوں کی وجہ سے محفوظ علاقوں میں پناہ کی تلاش میں اپنے گھروں سے فرار ہوچکے ہیں لیکن ان کی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔آئی او ایم کے مشرق وسطی کے ڈائریکٹر نے عالمی طاقتوں کو باور کروایا اپنے گھروں کو چھوڑ کر سڑکوں پر آنے والے ان افراد کے پاس اس وقت کچھ بھی نہیں ہے اور ان لوگوں کو بہت ساری پناہ گاہوں، خوراک، موسم سرما کی اشیا، حفظان صحت کی کٹس اور دیگر اشیا کی ضرورت پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں