عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے لیکن سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا، سعید غنی
کراچی (آئی این پی ) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔ایک انٹرویو میں سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، تاہم انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے سیاسی و معاشی عدم استحکام پر سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔
Load/Hide Comments