پسنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2ریکارڈ
پسنی (نامہ نگار) پسنی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کی شام 6 بجکر 15 منٹ پر پسنی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کا مرکز پسنی سے 90 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی طرف بحرہ عرب میں تھا ، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Load/Hide Comments


