کابل کے مرکزی سفارتی علاقے پر راکٹ حملے،پوراایریاسیل کردیاگیا

کابل :افغان دارالحکومت کابل میں منگل کے روز مرکزی سفارتی علاقے کے قریب کئی راکٹوں سے حملے کیے گئے۔ ان راکٹ حملوں سے کابل کا ڈپلومیٹک ایریا ہل کر رہ گیا، جس کے فوری بعد شہر کے اس علاقے کو لاک ڈائون کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ راکٹ دو گاڑیوں سے فائر کیے گئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ یہ حملے کس نے کیے اور آیا اس دوران کوئی جانی نقصان بھی ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان راکٹ حملوں سے کابل کا ڈپلومیٹک ایریا ہل کر رہ گیا، جس کے فوری بعد شہر کے اس علاقے کو لاک ڈائون کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں