بنگلہ دیش میں کشتی حادثۃ، کم از کم 10 افراد ہلاک
ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے شمالی حصے میں ایک مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے کے سبب کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعہ ضلع نیٹروکانا میں اْس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سے چلنے والی یہ کشتی دریائے گومائی میں ایک اور کشتی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس کشتی پر 35 مسافر سوار تھے۔ امدادی کارکن اب تک پانچ خواتین اور پانچ بچوں کی لاشیں دریا سے نکال چکے ہیں۔ 15 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
Load/Hide Comments


