برطانیہ : پولیس اسٹیشن میں فائرنگ ، ایک پولیس آفیسر ہلاک،

لندن:برطانیہ میں پولیس اسٹیشن میں فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر ہلاک ہو گیا، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ جنوبی لندن کے کروئڈن پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ میٹرو پولٹین پولیس کا کہنا ہے کہ حوالات میں قید 23 سالہ نوجوان کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے میں کسی اہلکار نے گولی نہیں چلائی۔حکام کا کہنا ہے یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں