امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،حادثے میں دوافراد ہلاک
واشنگٹن :امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میںدوافراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی ریاست لوئزیانا میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہو گئے ۔لوئزیانا کے علاقے ٹیریبون پیریش میں ایک چھوٹا طیارہ ہیٹک جھیل کے جوارمیں گِر گیا۔پولیس اور امدادی ٹیموں کی کاروائیوں کے نتیجے میں طیارے سے 2 لاشیں نکالی گئیں۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔قومی رسل و رسائل سلامتی کمیٹی کے ترجمان پیٹر نڈسن کے مطابق طیارہ جائے حادثہ کے قریب واقع ائیر پورٹ سے اڑا اور ٹیکساس کے شہر برین ہیم کی طرف عازمِ سفر تھا۔امریکہ محکمہ برائے وفاقی ایوی ایشن نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کروائی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


