کا بل کی سیر

تحریر: جمشید حسنی
کہتے ہیں آصف زردری کے دور ہ کا بل پر 44ہز ار ڈالر خر چ ہو ئے پر ویز اشر ف نے کا بل کا دور کیا 53ہز ار ڈالر خر چ کئے عمر ان خا ن کا خر چ کم ہے حیرت ہے ایک دن میں 53ہز ار ڈالر خر چ ہو تے ہیں آصف زردری کے چین دبئی نو از شر یف کے لند ن کے دورں کا خر چ بھول جا ئیں سعودی شہز ادہ آیا تو ایک دن کے دورہ میں اس کا ورزش اور جمناز یم کا سا ما ن خصو صی جہا ز میں آیا آپ کہا ں ہم کہاں سعودی پٹر و ڈالر کر نل قذافی فر انس دورہ پر گیا کہا میں خیمہ میں رہوں گا یو گنڈاکے عیدی امین با ہر ملک جا تے تو سٹاف میں نو جو ان خا دمائیں سا تھ ہو تیں گا ند ھی کے آشر م میں دو نو جو ان لڑکیاں ان کی خد مت کر تیں ابوالکلا م آزاد کی بیو ی جب وہ گوالیار میں قید تھے فو ت ہو ئی نہر و کی بیو ی سوئٹزر لینڈ میں ٹی بی سے فوت ہوئیں۔شاہجہان نے اپنی بیوی ممتاز محل کا مقبرہ تاج محل بنوایا بات کہیں اور چلی گئی بات بڑے لوگوں کی شاہ خرچیوں کی ہے بی بی وزیراعظم بنی تو گاؤں کے میراثی کو سوزو کی تحفہ میں دی۔آصف زرداری مراکش گئے تو پاکستانی سفیر نے فرانس کے پاکستانی سفارت خانہ کے ذریعہ ان کے لئے بھنڈی منگوائی خواجہ ناظم الدین خوش خوراک تھے ان کے لئے اور رینٹ ایئر لائن،پشاور سے چبلی کباب آئے نوابزادہ نصر اللہ شہد استعمال کرتے تھے چائے میں بھی مٹھاس کے لئے شہد ڈالتے مرزا غلام احمد کو پکوڑے پسند تھے ان کی موت معدہ کی خرابی کے باعث ہوئی۔نادر شاہ دہلی میں دو سال رہا اس کے لئے خربوزے قافلہ میں بلخ سے آئے تھے بلخ کے خربوزے بہت لذیز اور میٹھے ہوتے ہیں پشاور میں جپلی کباب بہت استعمال ہوتا ہے۔دنی خان نے کہا میں مسلا ہوں بڑا گوشت کھاتا ہوں۔اور ہاں پچاس لاکھ نوکریاں دینے والی ریاست مدینہ کی تبدیلی سرکارپی آئی اے کے نصف ملازمین کو فارغ کررہی ہے کہتے ہیں روای منصوبہ پر28ارب روپیہ سرمایہ کاری ہوگی نیشنل یوتھ کونسل بنے گی50ارکان ہوں گے پہلے ٹائیگرفورس ہے ابھی تو اگلے ڈھائی سال مزید تجربے ہوں گے فیض نے کہا
اس دل کو سنبھالو جس میں ابھی
سو طرح کے نشتر ٹوٹیں گے
مقامی حکومتوں کو بھو ل جائیں کرونا بڑھ رہا ہے تعلیمی ادارے کھلے رکھنا بند کرنا فیصلہ ہوگیا ہے حزب اختلاف کے جلسے ہیں کراچی سرکلر ریلوے چل پڑی ہے سی پیک پہلا جو ش وخروش تھنڈا ہوگیا ہے معاملات معمول کے مطابق چینی گندم پیاز ٹماٹر باہر سے آرہے ہیں زیادہ نہ روئیں قربانی دیں۔
افغان معاملہ فی الحال دو ہزار امریکی فوج افغانستان سے جارہی ہے خیال نہیں کہ ٹرمپ کی جاتی حکومت کچھ کرپائے گی امریکہ میں ٹرمپ انتخابات کے نتائج نہ ماننے سے بدمزگی بڑھ رہی ہے کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں ویکسین آگئی ہے مگر فیڈرل ڈرگ ایجنسی سے منظوری یقینی ہے۔پاکستان نے ویکسین کی خریداری کے لئے15کروڑ ڈالر رکھے ہیں۔سعودی عرب میں دنیا کے بیس امیر ممالک کی ویڈیو کانفرنس ہوئی شاہ سلمان نے میزبانی کی معیشت پر مرضی گروپ آف سیون گروپ آف ٹوئنٹی کی ہے۔ باقی دنیا کی دو سو معیشتیں تو ان کی تابع ہیں چاہیے ٹیکنالوجی ہو یا تیل ہم پر تو گندم چینی پیاز ٹماٹر بھی برآمدی کھاتے ہیں۔
ملکی دولت چند ہاتھوں میں مرتکز ہے عام آدمی دو وقت کی روٹی کا محتاج غربت رہے گی ابوذر غفاری کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں