پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے ریلی کی شیڈول کی منظوری دے دی

اسلام آباد :پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے ریلی کی شیڈول کی منظوری دے دی جس کے مطابق پہلی ریلی 23 دسمبر کو مردان میں ہو گی،دوسری ریلی 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ میں ہو گی،پی ڈی ایم کی 30 دسمبر کو بہاولپور، 6 جنوری کو بنوں اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں ریلی ہو گی،مالاکنڈ میں 11 جنوری، لورالائی میں 13 جنوری اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں ریلی ہو گی،پی ڈی ایم کی 18 جنوری کو خضدار اور 23 جنوری کو سرگودھا میں ریلی ہو گے،پی ڈی ایم کی آخری ریلی 27 جنوری کو فیصل آباد میں ہو گی۔ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے بتایاکہ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی نے کی،اجلاس میں ترجمان میاں افتخارحسین، شیری رحمان، احسن اقبال، اکرم خان درانی، سکندر شیرپاؤ،، سینیٹر کبیر، سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور اویس نورانی بھی اجلاس میں شریک رہے۔ میاں افتخار حسین نے بتایاکہ اجلاس میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے یا نہ لینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، ضمنی انتخابات میں حصہ لینے بارے حتمی فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا جائیگاپی ڈی ایم سربراہی اجلاس جلد سے جلد بلایا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں