صدر اقوام متحدہ ولکان بوزکیر کی بلوچستان میں فورسز پر حملے کی مذمت

نیو یارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزکیر نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فورسز پردہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے، عوام اور حکومت پاکستان سے اظہار تعزیت کیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ان کے تعزیتی پیغام کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے بیرونی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان و مال کی بھاری قیمت ادا کی ہے، ان نقصانات کے باوجود دہشت گردی کو شکست دینے کا ہمارا عزم اٹل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں