کورونا وائرس، امریکہ کا 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکہ نے 3 ہزار 500 قیدیوں کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی جیلوں سے رہا کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک ایک لاکھ 88 ہزار سے بھی زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 890 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ امریکہ نے عالمی وبا کی وجہ سے ایران پر پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔دوسری جانب سے روایتی حریف روس نے امریکہ کے لیے امداد روانہ کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں