امریکا نے وینزویلا کے لیے عبوری حکومت کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن:امریکا نے وینزویلا میں اپنا پرانا مطالبہ تبدیل کرتے ہوئے وہاں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں امریکا کہتا آ رہا تھا کہ اس ملک میں صدر مادورو کی حکومت کا خاتمہ اور نئی حکومت کا آنا ضروری ہے۔ اپوزیشن رہنما خوآن گوآئیڈو نے خود کو ملکی صدر قرار دے دیا تھا اور انہیں امریکا کی حمایت بھی حاصل تھی۔ اب امریکا نے ان کی حمایت بھی بطور صدر ترک کر دی ہے۔ نئے امریکی بیان میں انہیں صدر نکولاس مادورو کے ساتھ مل کر ایک عبوری حکومت قائم کرنے کا کہا گیا ہے، جو آئندہ انتخابات کی راہ ہموار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں