روس، لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی سزا کا بل منظور

ماسکو:روسی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ایک قانونی بل منظور کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے نافذ حکومتی لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سات برس تک کی جیل کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دو ملین روبل تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ رقم 25 ہزار پانچ سو ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ اس بل کو قانون کا درجہ دینے کے لیے روسی پارلیمان کے ایوان بالا سے منظوری اور پھر صدر ولادیمیر پوٹن کے دستخط لازمی ہوں گے۔ یہ بل ایک ایسے موقع پر منظور کیا گیا ہے جب ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,337 ہو گئی ہے۔ روس کے قریب ایک درجن علاقوں نے لوگوں کو گھروں پر رہنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں