چین میں جنگلاتی آگ، آگ بجھانے والے عملے کے 18 اہلکار ہلاک

بیجنگ:چین کے جنوب مغربی حصے میں لگنے والی جنگلاتی آگ کے سبب ایک عام شہری اور آگ بجھانے والے عملے کے 18 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق آگ بھجانے میں مصروف یہ افراد اس وقت شعلوں میں گھر کر رہ گئے جب ہوا کا رخ اچانک بدل گیا۔ یہ آگ چینی صوبہ سیچوان میں لگی ہوئی ہے۔ اسی صوبے میں گزشتہ برس جنگلاتی آگ بجھانے کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 26 فائر فائٹر مارے گئے تھے۔ایران میں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 2900 تک پہنچ گئیایران میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2,898 ہو گئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں 141 افراد کووڈ انیس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ اس وقت ایران میں اس بیماری کے شکار افراد کی تعداد 44,606 ہے جن میں سے 3,703 کی صورتحال نازک ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3,111 نئے کیسز سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں