رواں سال مارچ کے دوران مہنگائی کی شر 10.24 فیصد رہی،

اسلام آباد،وفاقی ادارہ شماریات نے مارچ 2020ء کے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق رواں سال مارچ کے دوران مہنگائی کی شر 10.24 فیصد رہی،مارچ میں مہنگائی میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمتوں میں 35 فیصد آلو 11 فیصد پھل ساڑھے 8 فیصد چکن سوا تین فیصد اور دودھ اور انڈے دو فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 23 فیصد، گندم ساڑھے 8 فیصد تازہ سبزیاں 8 فیصد دالیں 5 فیصد اور آتا تین فیصد سستا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آلو کی قیمت میں 107 فیصد، پیاز 92 فیصد، دال مونگ 70 فیصد دال ماشااللہ 47 فیصد گھی اور آئل 33 فیصد چینی 30 فیصد مصالحے 27 فیصد گندم 19 فیصد دال چنا 17 فیصد سبزیاں 16 فیصد گوشت ساڑھے 13 فیصد اور چائے کی پتی 10 فیصد مہنگی ہوئیں، ایک سال میں گیس 55 فیصد، ادویات 19 فیصد پٹرول ساڑھے 18 فیصد تعمیراتی سامان 18 فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر 71 فیصد اور بجلی کے اخراجات 14 فیصد کم ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں