احسا س ایمر جنسی کیش پروگرام،ایس ایم ایس سروس 8171 کا اجرا ء کر دیا گیا

لاہور، غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ ایس ایم ایس سروس 8171 کا اجرا ء کر دیا گیا ہے جس سے مستحق خاندان احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے استفادہ کرسکیں۔ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار غریب خاندانوں کیلئے 150 ارب روپے مالیت کا ملک کا یہ سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے۔اس پروگرام کے تحت ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعے مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی نقد امداد دی جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام سے استفادہ کرنے کے خواہاں مستحق خاندانوں کو ایس ایم ایس کوڈ8171پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجنا چاہیے جو فعال ہوکر دیا گیا ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن پلیٹ فارم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے جو ان لوگوں سے رابطہ کرے گا جو ضرورتمندوں کیلئے خوراک کا عطیہ دینے کے خواہاں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں