کورونا وباء کسی ملک، مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتی، زلفی بخاری

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباء کسی ملک، مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتی۔ معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں فواد چوہدری سے اتفاق کرتا ہوں کے کورونا کسی ملک مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کو مذہبی رنگ دینے والے عناصر کو شرم آنی چاہئے۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں ان سے منسوب ذوالفقار بخاری اور علی زیدی کے خلاف بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شدت پسند تنظیم کے دو لڑکوں نے جعلی بیان بنایا اور دونوں جلد ہی جیل میں ہوں گے، ایسے الزامات سے گریز کریں، ذوالفقار بخاری اور علی زیدی دونوں پروگریسیو لوگ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں