کورونا سے دنیا بھر میں 43ہزار سے زائد ہلاکتیں‘ پونے 9لاکھ متاثر‘ مسلمان حج کی تیاری موخر کر دیں‘ سعودی عرب
نیویارک،دنیابھرمیں کرونا وائرس سے 43ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مصدقہ متاثرین آٹھ لاکھ 75ہزار ہیں سعودی عرب نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حج کا ارادہ رکھنے والوں پر زوردیاہے کہ وہ بکنکگ کروانے سے قبل مزید انتظارکریں کورونا کے باعث برطانیہ میں ایک دن کے دوران سب سے زیادہ 563اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کرگئی ملک میں ایک لاکھ 52ہزار لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 29474کے نتائج مثبت آئے برطانیہ کے بعد اسپین میں بھی ریکارڈ 864اموات ہوئیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9ہزار 53ہوگئیں ایک لاکھ سے زائد مصدقہ مریض ہیں ایران،اٹلی نئے مریض سامنے آرہے ہیں ایران میں مزید 138افراد ہلاک ہوئے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3036ہوگئی دوسری جانب وزارت صحت کا دعویٰ ہے کہ 15ہزار 473مریض صحت یاب ہوچکے ہیں امریکہ میں 150،بیلجم میں 192اور نیدرلینڈمیں 175افراد ہلاک ہوگئے انڈونیشیامیں کورونا وائرس کے سبب 11سالہ بچی دم توڑ گئی 24گھنٹوں کے دوران 21افراد ہلاک ہوئے اب تک انڈونیشیامیں 11ڈاکٹروں سمیت 157افراد ہلاک ہوچکے ہیں کورونا نے سربیاحکومت کے ایک وزیر برانیسلااور مشہور افریقی سائنسدان گیتارام کو بھی نگل لیا اقوام متحدہ نے غریب ممالک کیلئے عالمی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیاہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہناہے کہ کورونا وائرس معاشروں اور لوگوں کی زندگیوں کو نشانہ بنارہاہے جس سے معیشت پر طویل مدتی اثرات ہونگے دریں اثناء سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال واضح ہونے تک حج اور عمرہ سے متعلق معاہدوں کے حوالے سے صبرکام لیں۔سعودی ٹی وی کو دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجاز دے سکتا ہے۔ مملکت عمرہ اور حج دونوں کے لیے پوری طرح تیاری کررہی ہے مگر عازمین کی سلامتی ہرچیز پرمقدم ہے۔ جب تک کرونا کے باعث پیدا ہونے والے حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے مسلمان ممالک اس وقت تک حج وعمرہ کے معاہدے نہ کریں۔صالح بنتن نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں عمرہ کے لیے آئے 1200 عازمین عمرہ واپس نہیں جاسکے۔ ہم ان کی میزبانی کررہے ہیں۔ حالات ٹھیک ہونے کے بعد وہ عمرہ ادا کریں گے اور اس کے بعد ان کی واپسی ممکن ہوگی۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کو رقوم واپس کردیں جنہوں نے عمرہ ویزا حاصل کیا لیکن عمرہ نہیں کیا۔