مہر گڑھ ورثہ کیس،نواب رئیسانی سمیت 6 افراد پر فرد جرم عائد

کوئٹہ(انتخاب نیوز) مہرگڑھ کےورثہ کی بحالی اورغیر قانونی طور پر کروڑوں روپے ہرجانے کی مد میں حاصل کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے کیس کی احتساب عدالت میں سماعتاحتساب عدالت نے کیس میں سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی احتساب عدالت میں نواب اسلم رئیسانی سمیت تمام ملزمان کا صحت جرم سے انکارملزمان پر مہر گڑھ ورثہ کی بحالی اور معاوضہ کےفنڈز میں مبینہ خردبرد کا الزام ہے احتساب عدالت نے کیس میں مزید گواہان طلب کرلئےسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کیلئے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے ہرجانے کی مد میں حاصل کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کے غیر قانونی عمل سے خزانے کو غیر قانونی طور پر 817 ملین روپے کا نقصان پہنچا احتسآب عدالت نے کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں