سردار فتح محمد حسنی کا بیٹا عمیر محمد حسنی غنڈا گردی کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)درخشاں میں مسلح افراد کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں عملے پر تشدد کرنے والے افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ایک ملزم اور اسکے دو گارڈز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمیر محمد حسنی اور اسکے دو گارڈز جمیل احمد اور گل میر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے لائسنس یافتہ دو کلاشنکوف اور دو گاڑیاں برآمد کرلیں۔ واضح رہے کہ مزکورہ افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمیر محمد اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ آتا ہے اور ریسٹورنٹ میں موجود افراد پر دھونس جمنے ک بع ان پر تشدد کرتا ہے اور وہاں سے چلا جاتا ہے ۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے ر پولیس ن کارروائی عمل میں لائی

اپنا تبصرہ بھیجیں