کورونا:حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اپوزیشن اراکین

کوئٹہ، متحدہ اپوزیشن کے اراکین آزاد امیدوار ایم پی اے نواب اسلم رئیسانی، پارلیمانی لیڈر بلوچستان نیشنل پارٹی ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی،پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے اختر حسین لانگو،ضلعی صدر کوئٹہ ایم پی اے احمد نواز بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن اراکین نے صوبائی اسمبلی بلوچستان کے سبزہ زار میں کرونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی بحث و مباحثہ کیا۔ متحدہ اہوزیشن کے اراکین نے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس میں اتنے دن گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔ جبکہ قرنطینہ سینٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹرز براہ راست کرونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ اور انہیں حفاظتی کٹس،ماسک، سینیٹائزر اور طبی آلات فراہم کرنے میں بھی محکمہ صحت مکمل طور پر فلاپ ہوئی ہے۔ اپوزیشن اراکین نے اس حوالے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے بھی ریکوزیشن جمع کر چکے ہیں۔ تاکہ اسمبلی کے فلور سے عوامی مسائل کو مزید اجاگر کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں