کورونا،روس کی امریکاکے لیے طبی امداد
ماسکو:روس نے امریکا کوطبی سہولیات فراہم کر دیا ہے روس کی جانب سے ماسک،دستانہ اور دیگر طبی سہولیات امریکا کو فراہمکردیے گئے ہیں تاکہ وہ اس نوول کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکے یاد رہے کرونا وائرس اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ پھیل چکا ہے، جہاں ابھی تک امریکا میں مجموعی طور پر 2لاکھ سے زائد تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعدا د5,140تک جا پہنچی ہے۔ امریکاکے ساتھ روس بھی اس نوول کرونا وائرس کا مقابلہ کر رہاہے جہاں ابھی تک مجموعی طور پر 3,040تصدیق شدہ کیس اور 30 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔اس وقت پوری دنیا اس وقت عالمگیر وباء کرونا کا مقابلہ کر رہی ہے جو چین کے شہر وہان میں پیدا ہوا تھا جو آہستہ آہستہ پھیلتا گیا اور اب پوری دنیامیں پھیل چکا ہے اور کئی ممالک اس کی زد میں ہیں۔
Load/Hide Comments