کراچی، رینجرز موبائل پر دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی تصویر سامنے آ گئی

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی موبائل پر بم دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی تصویرسامنے آگئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں رینجرز موبائل کو بم دھماکے سے اڑانے کے لیے مبینہ طور پر موٹرسائیکل پارک کرنے والے حملہ آورکی تصویر سامنے آگئی ہے، موٹر سائیکل کھڑی کرنے والا دہشت گرد نیلے رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس ہے جس کی عمر تقریبا 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جب کہ مبینہ ملزم کا ایک ساتھی سڑک کے دوسری جانب کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں