بلوچستا ن، راشن پیکج کے لیے70 کروڈ کی منظوری، 2 ہزار خاندانوں کو سامان کی فراہمی کا دعوی

کوئیٹہ 3 اپریل۔وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام ،طبی آلات کی خریداری،فوڈ سیکیورٹی اور مستحقین کو راشن کی فراہمی سے متعلق امور کے اعلئ سطحی جائیزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جسمیں اہم فیصلے کیۓ گیۓ صوبائ وزراء میر ظہور بلیدی میر سلیم کھوسہ میر ضیاء لانگو چیف سیکریٹری اور سول وعسکری حکام نے شرکت اجلاس میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن پیکج کی فراہمی کے لیۓ 700 ملین روپے کی اجراء کی منظوری دی گئ جس کے تحت فوڈسیکیورٹی کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئ رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں صو بہ بھر میں 1لاکھ 50 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا جنکا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کے ریکارڈ سے تیار کیا جا رہا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راشن پیکج کی فراہمی پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری رکھا جا ۓ گا اور اس امر کو یقینی بنایا جاۓ گا کہ مستحقین سے متعلق صیح معلومات کی بنیاد پر کوئ بھی مستحق خاندان پیکیج کے حصول سے محروم نہ رہے ضلعوں میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں میں حلقوں کی بنیاد پر عوامی نمائیندوں کا مقرر کردہ نمائیندہ بھی شامل ہو گا جو اپنے حلقوں کے دیاڑی دار لوگوں اور مستحق سفید پوش افراد کی نشاندہی میں معاونت کریگا آجلاس میں ڈویژنل کمشنروں کو راشن پیکیج اور آئسو لیشن مراکز میں ضروری طبی آلات کی خرید کے لیۓ مزید ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ روپے کی فراہمی کا فیصلہ نھی کیا گیا اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ابتدائ طور پر مستحقین میں راشن پیکیج کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے اور گزشتہ روز تک کوئیٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں دو ہزار سے زائد خاندانوں تک راشن پہنچایا گیا اجلاس میں رفاہی اداروں اور مخیر لوگوں کی جانب سے بھی راشن کی تقسیم کے عمل کو سراہتے ہوۓ فیصلہ کیا گیا کہ اس عمل کو مزید موثر اور مربوط بنانے کے لیۓ انہیں حکومت کی جانب سے انتظامی معاونت فراہم کی جاۓ گی اور حوالے سے ان سے رابطہ کیا جاۓ گا اجلاس میں بین الاقوامی ڈونراداروں اور ورلڈ فوڈ پروگرام کو فلاحی سرگرمیوں کے لیۓ این او سی کے اجراء کی منظوری بھی دی گئ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو مالی معاونت کی فراہمی کے پرگرام کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے مستحق افراد کو پروگرام کی رجسٹریشن اور اس سے استفادہ کے لیۓ آگاہی فراہم کی جاۓ گی اجلاس میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیۓ پی پی ای حفاظتی کٹس ، ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹر ز کی دستیاب تعداد انکی خریداری اور این ڈی ایم اے کی جانب سے ان کے حصول سے متعلق امور کا جائیزہ بھی لیا گیا اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کو کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات کی خرید کے لیۓ اب تک جاری کیۓ گیۓ 40 کروڑ روپے میں سے 7 کروڑ روپے خرچ گئے ہیں جبکہ مزید خریداری جاری ہے اور این ڈی ایم اے کی وساطت سے چین سے آنے والے آلات حغاظتی کٹس اور دیگر ضروری سامان کل تک کوئیٹہ پہنچ جا ۓ گا اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے متاثرہ اور مشتبہ لوگوں کے ٹیسٹ جاری ہیں اور قرنطینہ کی مدت پوری کرنے والوں کے ٹیسٹ منفی آرہے ہیں اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ وزیراعلئ نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ سب سے اہم ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے زریعہ ان کا تحفظ اور دہاڑی دار طبقے کو راشن اور معاونتی پیکج کی فراہمی ہے وزیراعلئ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے اقدامات کے لیۓ جاری کیۓ گیۓ فنڈز کے صیح اعداد وشمار دیۓ جائیں تاکہ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے عوامی حلقوں میں کسی قسم کا منفی تاثر پیدا نہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں