ماسک اور کٹس کے لیے چندہ کی خبر غلط ہے،لیاقت شاہوانی، ترجمان بے خبر ہیں، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) وزیراعلی بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے گزشتہ روز کی خبر کی تردید کی جس میں کہا گیا تھاکہ ڈاکٹروں نے چندہ کر کے ماسک اور کٹ کی خریداری کی ہے لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی سایٹ پر ٹویٹ کرتے ہوے بتایا کہکوئٹہ کے ڈاکٹرز کا ماسکز کٹز وغیرہ خریداری کیئے چندہ اکھٹا کرنے کی خبر غلط ہے۔ڈاکٹرز صاحبان نے ایسی کوئی فہرست مرتب نہیں کی۔بلوچستان حکومت ڈاکٹرز کو کٹز و دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کے ترجما ن ڈاکٹر رحیم نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ وزیراعلی ، ترجمان اور ان کے وزیر اور مشیر بے خبر ہیں وہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہیں، ہم نے اور ہمارے سینئرز ڈاکٹروں نے پیسے جمع کرکے کٹس اورماسک خریدے ہیں ،
Load/Hide Comments