ایک طرف کورونا اور دوسری طرف حکومت کی بے حسی کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر کے جاری کردہ ایک بیان کیمطاق صوبائی حکومت موجودہ حالات میں عوام تو درکنار ڈاکٹروں کو ضروری حفاظتی آلات مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے موجودہ حالات میں جہاں ایک طرف ڈاکٹرز اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے اس صوبے کی عوام کو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے حفاظتی آلات خرید رہے ہیں وہاں دوسری طرف سیکریٹری و سپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹروں کی تذلیل اور نااہل حکومت بلوچستان عوام کو گمراہ کرنے اور زبانی جمع خرچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی خدمات کو جھٹلا رہی ہے حکومتی نااہلی کی انتہا یہ ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے ڈاکٹر کمیونٹی میں جاری پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹس کیلئے چندہ مہم سے بے خبر ہیں ایسے حالات میں حکومت کی صوبے کی عوام اور ڈاکٹروں کیلئے زبانی جمع خرچ پر مبنی اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ترجمان حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کئے جانے والے سوشل میڈیا پیغام میں جہاں ڈاکٹروں کے چندہ مہم کو جھٹلایا گیا ہے ان کی غیر سنجیدگی اور نااہلی واضع کرتے ہوئے موجودہ حالات میں ان کی جانب سے جاری ہونے والے دیگر اعداد و شمار پر بھی اعتماد کرنے میں شکوک پیدا کررہے ہیں ترجمان نے مذید کہا کہ ڈاکٹرز موجودہ حالات میں 2 محاذوں پر لڑ رہے ہیں ایک طرف موجودہ بے حس اور ناکام حکومت کی بے حسی کا سامنا ہے تو دوسری طرف کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی میں اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے صوبے کی عوام کی خدمت کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں