بلوچستان میں مزید کیسز، تعداد 189ہو گئیں

بلوچستان میں کرونا وائرس کے کیسز آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں، کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھتے ہوئے189 ہو گئی ہیں۔ کل بلوچستان سے 43 ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں 3 افراد کے نتائج مثبت جبکہ 40افراد کے نتائج منفی آئے ہیں۔ یاد رہے کہ کرونا وبا کا جنم چین میں گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں ہوا اور آہستہ آہستہ دنیا بھر سے کیسز ریکارڈ ہونے شروع ہوئے اور اب یہ وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں