وزیراعلئ بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس،ہر حلقہ میں 3 ہزار خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ۔صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائیزہ ۔چیف سیکریٹری فضیل اصغر کی کابینہ کو کورونا  وائرس کی روک تھام کےاقدامات،فوڈسیکیورٹی اور مسٹحقین میں راشن کی تقسیم کی پیش رفت پر بریفنگ۔کوئیٹہ میں 4 اور تفتان میں ایک pcrٹیسٹنگ لیبارٹری ہے۔کوئیٹہ اور تفتان میں 2777 ٹیسٹ کیۓ گیۓ۔192 ٹیسٹ مثبت آۓ۔14 دن کے قرنطینہ کے بعد 61 افراد کے ٹیسٹ منفی ہوۓ۔۔صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130 ہے۔صوبے کے سات اسپتالوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی آئسولیشن اور علاج ومعالجہ کے لیۓ تیار کیا گیا ہے جہاں 467 مریضوں کی سہولت ہے۔کوئیٹہ میں مختلف عمارتوں میں مزید 460 آئسولیشن کی سہولتیں مہیا کی گئ ہیں ۔ڈویژنل اور ضلع کی سطح پر بھی قرنطینہ اور آئسولیشن کی سہولتیں بنائ گئ ہیں ۔کوئیٹہ میں 50 ایکڑ پر ریلیف اینڈ ایمرجنسی مرکز کے قیام کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔انٹر سٹی اور انٹر پرونشنل پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے ۔مستحقین کو ریلیف پیکیج کے لیۓ 76 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اجراء کیا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے 7813 عوامی نمائیندوں کی جانب سے 7756 اوع رفاحی اداروں کی جانب سے 5814 خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن انکے گھروں تک پہنچایا گیا۔۔حکومت ہر حلقہ میں 3000 ہزار خاندانوں میں راشن کی فراہمی کا آغاز کر رہی ہے ۔احساس کیش پروگرام کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ۔فوڈ سیکیورٹی ضروری طبی آلات حفاظتی کٹس کی خریداری اور تقسیم کے لیۓ کمیٹیاں قائم کی گئ ہیں ۔خوردنی اشیاء اور گندم سٹاک کی نگرانی کی جارہی ہے ۔کوئیٹہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروں میں 145 آئ سی یو قائم اور وینٹیلٹر فراہم کیۓ جا رہے ہیں ۔پی ڈی ایم اے نے چین سے 60 ہزار حفاظتی لباس n95 ماسک اور دیگر سامان خریدا جو c130 جہاز کے زریعہ کل کوۂیٹہ پہنچے گا ۔حفاظتی لباس فوری طور پر ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو فراہم کیا جا ۓ گا ۔کابینہ نے گندم کی فوری خرید کی منظوری دے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں