بلوچستان حکومت فوری طور پر ڈاکٹروں کو رہا کریں: ڈاکٹر نواب بلوچ
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ نے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کی طرف سے تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان گورنمنٹ فوری طور پر ڈاکٹروں کو رہا کریں یہ ایک پریشانی کی بات ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اُنہیں گرفتار کر رہی ہے۔ نواب بلوچ نے مزید کہا کہ اگرحکومت سہولیات فراہم نہیں کر سکتی تو عوام کے سامنے اپنی ناکامی کا اظہار کرے۔
جاموٹ اسٹوڈنٹس کونسل بلوچستان کے چئرمین بلاول پیچوہو کا کہنا تھا کروناوائرس کی وجہ سے بلوچستان میں لاکھوں کی تعداد میں بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے بلوچستان تعلیم کے میدان میں بہت پیھچے ہے ہے والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو گھروں میں سیلف اسٹڈی پر خصوصی توجہ دے ہمیں کروناوائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کروناوائرس کے خلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی اس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کروناوائرس کے معاملے پر افراتفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں حکومت تمام تعلیمی اداروں میں آئن لائن کلاسز کا بہت جلد آغاز کریں