قلات میں کورنا کے مشتبہ مریض کی گرفتاری، کوئٹہ منتقل
قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں کورونا وائرس کے شبہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ قرنطینہ سینٹرکوئٹہ منتقل، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، علاقے میں خوف و ہراس، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار میں ایک شخص خدابخش جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا تھا خدابخش کا سالہ محمد شفا ولد مراد بخش دہوار سکنہ مغلزئی قلات نے مذکورہ مریض سے خضدار میں ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد وہ قلات پہنچے تو قلات پولیس نے ایس ایچ او حبیب نیچاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم و ایگل اسکواڈ کے ہمراہ کارروائی کرکے محمد شفا کو تحویل میں لیکر پرنس عبدالکریم خان ہسپتال کورنٹائن قلات پہنچادی۔ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے بتایا کہ مذکورہ شخص میں کورونا وائرس کی ظاہری علامات تو نہیں تاہم احتیاط انہیں کوئٹہ قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تاکہ وہاں پر مذکورہ شخص کے کورونا ٹیسٹ کئے جاسکیں۔کیونکہ یہاں پر ٹیسٹ کٹس نہیں۔وہاں پر ٹیسٹ کے بعد معلوم ہو سکیں گا کہ یہ شخص کورونا میں مبتلا ہے کہ نہیں۔ دوسری جانب مذکورہ مریض خضدار سے واپسی پر خضدار کے تحصیل زہری اور قلات کے علاقے احمد آباد بھی ہیں۔ جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔قلات پولیس اور انتظامیہ نے مشتبہ مریض کے گھر کے ایریا کو مکمل سیل کردیا ہے۔