لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن کی شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے، مولانا محمود شاہ
سوراب:رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں متوسط طبقہ اور غریب دیہاڑی دار افراد کی حالت زار پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو موجودہ لاک ڈان کی وجہ سے مالی طور پر شدید متاثر ہوچکے ہیں، موجودہ قدرتی آفت میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی تکالیف کا بخوبی احساس ہے اس حوالے سے مرکزی و صوبائی حکومت اور انتظامی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ان شااللہ حلقے کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں نگے ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسی خیل سے ملاقات، میں موجودہ عالمی وبا کے تناظر میں علاقہ کی صورتحال خصوصا مالی طور پر متاثر امداد مستحقین کے لئے جاری ریلیف کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام سوراب کے امیر مولانا عبدالرحمن ساسولی پریس کلب سوراب کے صدر شبیراحمدلہڑی جے یو آئی سوراب کے سینئر اراکین قاری محمد مدنی حافظ شاکر مفتی خلیل الرحمن لہڑی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو موجودہ صورتحال میں مالی طور متاثر طبقات کے ساتھ تعاون کے جاری عمل کو ہر صورت بلاامتیاز، شفاف اور حقیقی مستحقین تک رسائی کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وبا قدرت کی جانب سے ہم پر ایک آزمائش ہے جس کا مقابلہ ہمت اور استقامت سے کرنا ہے اس حوالے سے ہمیں متوسط طبقہ اور غریب دیہاڑی دار افراد کی حالت زار پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو موجودہ لاک ڈان کی وجہ سے مالی طور پر شدید متاثر ہوچکے ہیں، موجودہ قدرتی آفت میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی تکالیف کا بخوبی احساس ہے اس حوالے سے مرکزی و صوبائی حکومت اور انتظامی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ان شااللہ حلقے کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے امدادی سامان کے عمل کو سوراب شہر کے ساتھ ساتھ جلد از جلد دیہی علاقوں میں بھی شروع کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈان کے نتیجے میں آمدورفت کے زرائع بند ہونے کی وجہ سے حلقے کے دیہی علاقے گدر ماراپ مولی جیوا لاکھوریان سمیت دیگر دور دراز علاقوں کے لوگ بے پناہ مصائب کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں جن کی داد رسی انتظامیہ کی اولین زمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، بعدازاں رکن قومی اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سوراب کا بھی دورہ کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی سے ملاقات اور ان سے دستیاب سہولیات اور انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی، اسپتال انتظامیہ نے درپیش مسائل کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی کو آگاہ کیا جس پر انہوں نیاس معاملے میں صوبائی چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام سے ملاقات اور ان سے ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب میں عملہ اور دیگر انتظامات کی کمی دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔