پورے ملک میں 15اپریل سے ٹرینیں بحال کرنے کا ارادہ ہے ‘ شیخ رشید

لاہور,وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ٹرین آپریشن بند ہونے کی وجہ سے ریلوے کوایک ہفتے کا ایک ارب سے زائد خسارے کاسامناہے۔ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرین آپریشن کی بحالی کافیصلہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی اجازت سے کیاجائے گا۔حالات معمول پرآنے کے بعدمسافروں کی سہولت کیلئے پہلے مرحلے میں 22ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں ان لوگوں کو پیسے مل رہے ہیں جو رجسٹرڈ ہیں۔کوروونا سے جو دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے اس کا تو لسٹ میں نام نہیں ہے، دیہاڑی دار طبقے کو پیسے ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کی جان بچالو،معیشت کو بچالو،کرونا وائرس پھیل گیا تو جنازے نہیں سنبھالے جائیں گے،کرونا وائرس سے امریکا کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں