ڈاکٹروں کے پرامن احتجاج پہ دھاوا ریاستی دہشت گردی ہے۔ بی ایس او پجار
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر، پیرامیڈکس کا حفاظتی کٹس کے لیے احتجاج اور اس پر پولیس کا داواہ بولنا اور لاٹھی چارج کرنا حکومتی نااہلی اور نالاہحقی کا واضح ثبوت ہے جہاں ایک طرف کرونا وائرس کے لیے تسلی بخش بندوبست نہ کرنا وائرس پہلنے کی وجہ بنی اور دوسری حکمرانوں کے غلط فیصلے عوام کے لیے مزید مسائل پیدا کررہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکمران کٹ پتلی کا کردار ادا کررہے ہیں اپنے کرپشن اور اقرباء پروری و جانبداری کو چپھانے کے لیے نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں یرغمال ہے ملک کو کنڑول جمہوریت کے تحت چلانے کی کوشش کی جارہی ہیں تمام مسائل ڈنڈے اور تشدد سے حل نہیں ہوتے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر برادری کے تمام مطالبات تسلیم کرکے اسیران کو فوری رہا کیا جاے اور حکمات جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو۔