عزیر بلوچ کا ملٹری ٹرائل مکمل، سینٹرل جیل کراچی منتقل

کراچی میں کئی سال تک سیکڑوں افراد کے قتل کا سبب بننے والے لیاری گینگ وار کے ایک مضبوط گروہ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ملٹری ٹرائل مکمل ہوجانے کے بعد انہیں سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو ارشد پپو اور دیگر کے قتل میں آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیر بلوچ کے خلاف 22 اپریل تک گواہ طلب کرلئے ہیں۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو جنوری 2016 میں پاکستان رینجرز نے گرفتار کیا تھا، ملک سے غداری اور اہم راز دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کے جرم میں ملٹری ٹرائل کےلئے جیل سے قومی اداروں نے حراست میں لیا تھا۔’’عزیر بلوچ کہیں بھی ہو، اسے پولیس کے سامنے پیش کریں ‘‘اس کے علاوہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں