خضدارکے تبلیغی جماعت کے 11ارکان ساہیوال میں مدرسہ میں بند، حالت غیر ہوگئی
خضدار (نماٸندہ خصوصی) صوبہ پنجاپ ساہیوال کے علاقے 76.5Rملحق قادر آباد کول پلانٹ میں نال خضدار سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے گیارہ افراد کو کورونا کے پیش نظر بیس دن سے ایک مدرسہ میں بند کیا گیا ہے جبکہ چودہ دن گزرنے پر دوبار مدرسے کو قرنطینہ قرار دے کر مدرسے کو باہر سے تالا لگایا ہے ذراٸع کے مطابق جماعت میں ادھیڑ عمر افراد بھی شامل ہیں، کئی دنوں سے ایک کمرے میں بند رہنے اور اشیا خورد نوش ختم ہونے کی بنا ان کی حالت خراب ہوگٸی ہے۔ جبکہ مقامی انتظامیہ بار بار جماعت کو قرنطینہ پر مجبور کر رہی ہے۔ ان کے اہل خانہ نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہیکہ حکومت پنجاب سے NOCلیکر اُن مسافروں کی واپسی کے(سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں)انتظامات کٸے جائیں۔
Load/Hide Comments