تمپ کے گاؤں پر متعدد مارٹر گولے اور راکٹ فائر

تمپ (نامہ نگار) تمپ کے علاقہ نذرآباد میں گزشتہ شب تین راکٹ فائر،جو جامع مسجداورغلام نبی کے گھر کے صحن میں گرے،مقامی ذرائع کے مطابق سحری سے دو گھنٹہ پہلے ایک ڈرون آسمان پر دیکھاگیاپھر تین سے چار زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،بعد میں راکٹ کے 3 خول ملے، راکٹوں میں سے 2جامع مسجد نذرآباد کی چاردیواری کے اندر گرے ہیں جس سے بجلی کی تار،پانی کی ٹینکی،وضوخانوں کے دروازے شدید متاثر ہوئے جبکہ مسجد میں اعتکاف پربیٹھا شخص بال بال بچ گیاجبکہ تیسرا راکٹ آنکھوں سے معذور شخص غلام نبی کے گھر کے صحن اور باغیچہ پر گرا،آم کے درخت،کھجور کے درخت،چاردیواری کو متاثر کیا،صحن میں سویا ایک سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،لیویز فورس نے تحصیلدار کی سربراہی متاثرہ جگہ کامعائنہ کیا اور رپورٹ متعلقہ حکام کو روانہ کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں