تربت،فائرنگ کا تبادلہ 4ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف وا قعات میں تین ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علا قے مار گٹ میں سیکو رٹی کے فرائض سر انجام دینے والے ایف سی اہلکاروں پرمشتبہ افراد نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبا دلے میں تین ایف سی اہلکار لائنس نائیک سید حسین شاہ، سپا ئی فیصل محمود، سپا ئی نعمان الرحمن جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا آئی ایس پی آر کے مطابق تر بت کے علا قے شیر بند ی میں پاک ایران سر حد پر گشت پر معمور سیکورٹی اہلکار وں پر حملہ آوروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں