چاغی، آٹا ڈیلرز اور قصائیوں کی من مانی عروج پر، کوئی پرسان حال نہیں
چاغی: چاغی کروناوائرس اور لاک ڈاون کے وجہ سے آٹاڈیلرز اور قصائیوں کے من مانی چاغی شہر میں آٹا اور بکری لیلے کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تفصیلات کے مطابق چاغی شہر میں کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے وجہ سے آٹا اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے منافع خور آٹا ڈیلرز اور قصائی عوام کو سرعام لوٹ رہے ہے آٹا اور لیلے بکری کیگوشت کی قیمتوں سے عوام سخت پریشان ہے چاغی بازار میں آٹا ڈیلرز قصائی نے اپنی من مانی نرخ نامہ مقرر کر رکھی ہوئی ہے اسپیشل آٹا 600روپے ملکی گندم5700 لیلے کے گوشت 1100 روپے بکری 1050روپے بھیڑ950روپے،سری پایہ اوجری 1600 روپے فروخت ہورہا ہے آٹاڈیلرز اور قصاہیوں کے من مانی قیمتوں کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں جبکہ پراہس کنٹرول کمیٹی ان منافع خور قصاہیوں کے سامنے بے بس ہے عوامی حلقوں نیڈی سی چاغی آغا شیر زمان،اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری اور تحصیل چاغی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ چاغی میں نرخ نامہ پر عمل درآمد کرکے چاغی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں