کورونا، عوام وبائی مرض کو ہلکا نہ لیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرنے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وباء کی تبا ہ کا ریوں سے عوام کی حفاظت ا ولین ترجیحات میں شامل ہیں۔صوبائی حکومت صحت عامہ سے متعلق سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہی ہے عوام کو چائیے کہ اس وبائی مرض کو ہلکا نہ لیں بلکہ ماہر ین صحت کی سفا رشات پر من وعن عمل کریں تاکہ صوبے سے اس مرض کے نقصانات اور پھیلا و کا تدارک کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا مرض سے متعلق صوبائی حکومت کی تشکیل کردہ کو رکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کورکمیٹی میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں اور نمائند وں نے شرکت کی۔کورکمیٹی کے شرکاء کو کرونا کے روک تھام سے متعلق صوبائی سطح پر اٹھا ئے گئے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔چیف سیکرٹری نے آئی جی بلوچستان کو ہدایت کی کہ عوامی مقا مات پر عوام کے اجتما ع اور آمد ورفت سے متعلق حکومتی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔عوام اس وبائی مرض کی تباہ کاریوں اور پھیلاو کو ہلکا لے رہے ہیں۔جو ایک خطرناک طرز عمل کی عکا سی کرتی ہے۔اس رجحان کے خاتمے کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے پی ڈی ایم اے کے حکام کو ہدایت کی کہ وبائی مرض کے حفا ظتی الات کی ترسیل کو ہسپتال میں برو قت یقینی بنایا جائے تاکہ طلبی عملے اور مریضو ں کوکوئی دشواری درپیش نہ ہو۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں قائم کرونا سیل کو معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا ئے تاکہ اس مرض سے متعلق غلط معلومات ااور پر وپیگنڈ ہ کاخاتمہ ممکن ہوسکے کیو نکہ سوشل میڈ یا پر اس مرض سے متعلق غلط معلو مات فراہم کی جاتی ہے۔جس سے عوام میں خوف وہر اس پھیل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرض میں مبتلا مریضو ں کی صحت یابی مزید مبتلا ہونے اور ان سے محفوظ رہنے والے افراد کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اس سیل کو فراہم کیا جائے مصد قہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں