اصغر اچکزئی کا چیف سیکرٹری کی سربرائی میں بننے والی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کوروناپارلیمانی کمیٹی کے حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اعلامیہ دیکر انتہائی افسوس ہوا کہ کمیٹی کی تشکیل سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی منافی کسی بھی عمل میں ہر گز شامل نہیں ہوسکتی ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کااظہارمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس ملک کے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے سب سے بڑی قربانیاں عوامی اور جمہوری لوگوں نے دی ہم جتنے عوام کی مشکلات سمجھتے ہیں وہ بیوروکریسی نہیں سمجھ سکتی لہٰذا جاری نوٹیفکیشن کو میں باچا خان کے سیاست کی روشنی میں اپنے لئے غیر جمہوری عمل سمجھتا ہوں ہم عوامی لوگ ہیں ہمارا تعلق عوام کے ساتھ ہے ہم بیوروکریٹس کی سربراہی میں کام نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ وہ عوام کے فلاح وبہبود کے حوالے سے لا علم ہیں لہٰذا کورونا پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرتاہوں اگر کوئی بھی عوامی نمائندے کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے تو عوامی نیشنل پارٹی تیار ہے کمیٹی بننے سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اگر ہمیں پہلے دے ہی پتہ ہوتا کہ کمیٹی کے سربراہ چیف سیکرٹری ہونگے تو اسی دن ہی انکار کر دیتے

اپنا تبصرہ بھیجیں