وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ مختصر دورہ پرکل کوئٹہ پہنچے گے
کوئٹہ:وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ مختصر دورہ پرکل کوئٹہ پہنچے گے اور صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہونے والے اقدامات سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے ملاقاتیں کرینگے اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرینگے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ ایک روزہ مختصر دورے پر آج کوئٹہ پہنچے گے گورنر ہاؤس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سمیت سول وعسکری سمیت دیگر حکام شریک ہونگے اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائیگی وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ وگورنر بلوچستان سے بھی ملاقاتیں کرینگے وزیراعظم بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک ا نصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سمیت دیگر اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرینگے وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق پولیس حکام نے تیاریاں مکمل کر لی وزیراعلیٰ وگورنر ہاؤس کی اطراف کی جانب والی شاہراہوں پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ شہر میں پولیس کی گشت میں اضافہ کر کے شہر میں آنے اور جانے والے تمام افراد کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے دریں اثناء بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ کا پہلا دورہ ہے اس سے قبل وفاقی وزراء کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق کوئٹہ آئے تھے۔