سندھ :ایک دن میں کرونا کی سب سے زیادہ کیسز، تشویشناک صورتحال ہے۔ اپریل 11, 2020اپریل 11, 2020 0 تبصرے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جو ایک انتہائی تشویشناک بات ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات بھی ہوئی ہیں جو کہ ایک زیادہ تعداد ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)