مستونگ، چوروں نے بیکری کا صفایا کرلیا
مستونگ(نمائندہ خصوصی) شارجہ بیکری میں ڈکیتی نامعلوم چور 2 لاکھ کے قریب نقدی لے اڑے.تفصیلات کے مطابق مستونگ بازار میں مسجد روڈ پر واقع مستونگ کے مشہور بیکری میں گزشتہ شب نامعلوم ڈکیتوں نے دکان کے عقبی دیوار میں نقب لگا کر 2لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔ تاہم صبح پولیس نے دکان مالک کے اطلاع پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی واضع رہیکہ بازار میں متعدد سکورٹی کیمروں اور گشت و چوکیداروں کے باوجود ڈکیتی کی وار داتوں نے دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔بازار میں کچھ دنوں سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے چند روز قبل نامعلوم نقاب پوش افراد نے ہندوں تاجر سے دن دہاڑے ہزاروں رپے نقدی و موبائل فون چین کر فرار ہوئے۔جبکہ مستونگ اڈے میں بھی اسی طرح ایک میڈیکل اسٹور کو نقب لگاکر لوٹ لیا گیا۔مستونگ کے تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہیں۔