نیویارک کے تعلیمی ادارے رواں سال بندرہینگے
نیو یارک:نیویار ک کے مئیر نے اعلان کیا ہے کہ روان سال تعلیمی ادارے بند ہونگے، مئیر نے کہا ہے کہ یہ اعلان غمگین ہے لیکن ہم اسی طرح ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں اس نے کہا کہ یہ فیصلہ زندگیاں بچائے گا یہ فیصلہ وقت کی ضرورت ہے۔اس نے مزید کہا کہ سماجی دوری کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک چھوٹے پیمانے پر رک چکا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ نیویارک ستمبر کو کھل جائے گا اور یہ تاریخ کا سب سے خوبصورت نظارہ ہوگا۔اآن لائن کلاسز کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے، والدین کو بتایا گیاہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر گھرمیں سرگرمیاں کروائیں نیویارک امریکا کا وہ شہر ہے جو کورونا کی وجہ سے سب سے زیاد ہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے ہلاک افرادکو اجتماعی قبروں میں دفنایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments