نیٹو کمانڈر کی دوحہ میں طالبان قیادت سے ملاقات

دوحہ: افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ایس ملر نے دوحہ میں طالبان قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں فریقین مابین تشدد میں کمی بارے تبادلہ خیال کیا گیا،افغانستان میں امریکی ائیر بیس پر حملے اور طالبان قیدیوں کی رہائی بارے بھی گفتگو کی گئی۔افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ایس ملر نیدوحہ میں طالبان کی قیادت سے ملاقات کی۔ امریکی افواج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے کہا کہ یہ اجلاس معاہدے کے فوجی چینل کا ایک حصہ تھا۔ اجلاس میں فریقین نے تشدد کو کم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔طالبان نے بھی اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان سہیل شاہین نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ ملاقات امریکی طالبان معاہدے پر عمل درآمد اور اب تک ہونے والی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہے۔29 فروری کو دوحہ میں امریکی اور طالبان کے معاہدے پر دستخط کے تحت طالبان کو افغانستان میں امریکی فوجی مراکز پر حملہ نہیں کرنا چاہئے۔ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی بھی اس معاہدے کا ایک حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں