وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین خصوصی کا تقرر کالعدم

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے معاونین کے تقرر کو کالعدم قرار دے دیا تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی سوموار کے روز درخواست گزار کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل اورعبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے بلوچستان کی جانب سے مقرر کردہ معاونین کی تقرری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات بھی واپس کرنے کا حکم دیا عدالت نے معاونین کی تعیناتی کیلئے 2018 ایکٹ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونین غیر منتخب ارکان ہیں جس میں چیئرمین سینٹ کے بھائی اعجاز سنجرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے سعید ہاشمی کے بیٹے حسنین ہاشمی اے این پی کے نوابزادہ عمر فاروق کاسی کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی اور آغا شکیل درانی شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں