کورونا وائرس: نئے کیسز سے ملک میں متاثرین5733، اموات 96 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار733جبکہ اموات 96 ہوگئیں۔ دنیا بھر میں ساڑھے 18 لاکھ لوگوں کو متاثر اور ایک لاکھ 15 ہزار کے قریب اموات کا سبب بنے والے اس مہلک وائرس کا پیر کو بھی ملک میں کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی اوربلوچستان’ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان پیر کو بلوچستان میں بھی ایک اور کیسز کیس تصدیق کی گئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں2 اور کیس کے بعد متاثرین کی تعداد 233 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 12 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ‎ سندھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید 41 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے جس میں 41 لوگ مزید متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 1452 ہوگئی ہے۔ پنجاب ادھر صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں 65 نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد2826 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان مجموعی کیسز میں زائرین سینٹر سے 701، رائے ونڈ سے منسلک 864، ایک ہزار 2 عام شہری اور 89 قیدی ہیں۔ مزید یہ کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں ایک موت کی بھی تصدیق کی جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 24 ہوگئی۔ رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید 170 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 2826 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ڈیرہ غازی خان اور ملتان قرنطینہ مراکز میں 701، شہریوں میں 1059، قیدیوں میں 89 اور تبلیغی جماعت سے منسلک افراد میں 977 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے مزید 56 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 800 ہوگئی۔ بیان میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی، یوں خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ان نئے متاثرین کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 131 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ صحتیاب ادھر جہاں پاکستان میں کیسز اور اموات میں تیزی دیکھی جارہی ہے وہیں صحتیاب افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ پیر کو آنے والے نئے اعداد و شمار میں پاکستان میں مزید 69 افراد وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں