یواے ای کی جیلوں سے رہا ہونے والے 180 پاکستانی پشاور پہنچ گئے
0 تبصرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی جیلوں سے رہا ہونے والے 180پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔واپس وطن پہنچنے والے مسافروں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں،تمام افراد فلائی دبئی کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 8077 سے پہنچے حکومت پاکستان کی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کو جیلوں سے رہائی ملی،خصوصی پرواز عرب امارات کے 11 سفارتی اہلکاروں کو واپس لے کر جائے گی، فلائی دبئی کی پرواز کے عملے کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی،جس کے بعد دبئی میں پھنسے 180 مسافروں کو لیکر امارات ایئرلائنز کی پرواز پشاور اتاری گئی،صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں ٹھہرایا جائے گا،مسافروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے۔